عمران خان کا دوسرے روزبھی پولی گرافک ٹیسٹ کرانے سے انکار

13 رکنی ٹیم کو عمران خان کے پولی گرافک، فوٹو گرامیٹک اور وائس میچنگ ٹیسٹ کرنا تھے
    راولپنڈی(یواین پی)بانی پی ٹی آئی عمران خان نے لاہور کی تفتیشی ٹیم کے ساتھ شامل تفتیش ہونے سے دوسرے دن بھی انکار کردیا۔ ڈی ایس پی جاوید آصف کی سربراہی میں آنے والی 13 رکنی ٹیم نے عمران خان کے تین ٹیسٹ پولی گرافک، فوٹو گرامیٹک اور وائس میچنگ ٹیسٹ کیے جانے تھے۔عمران خان نے ٹیسٹ نہ کرانے کا تفتیشی ٹیم کو اپنا موقف تحریری شکل میں بھجوایا اور لکھا کہ ان  ٹیسٹ کے ذریعے پراسیکیوشن مجھے پھنسانا چاہتی ہے، میرے آٹھ مقدمات میں ضمانتیں عدالت عالیہ میں زیر سماعت ہیں۔