190ملین پائونڈز ریفرنس میں سزا معطلی کی درخواستوں پر نمبر لگانے کا حکم
بانی پی ٹی آئی کی 8 مقدمات میں درخواست ضمانتوں پر دلائل دینے کی ہدایت
لاہور ، اسلام آباد، راولپنڈی (کرائم رپورٹر،بیورو رپورٹ )نو مئی مقدمات میں پولیس نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کا پولی گرافک اور فوٹو گرافک ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کر لیا ،انسداد دہشتگردی عدالت نے کارروائی 14مئی تک ملتوی کر دی۔ عدالت نے بیرسٹر سلمان صفدر کو بانی پی ٹی آئی سے ہدایات لیکر پیش ہونے کی ہدایت کردی۔لاہور کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج منظر علی گل نے تفتیشی افسر کی درخواست پر سماعت کی۔ بانی پی ٹی آئی کے فوٹو گرافی اور پولی گرافک ٹیسٹ کرانے کے لیے پولیس نے پراسیکیوشن کے ذریعے عدالت سے رجوع کیا ہے۔کا رروائی 14مئی تک ملتوی کر دی ۔ لاہور ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کی 9 مئی کے 8 مقدمات میں درخواست ضمانتوں پر سماعت 15 مئی تک ملتوی کرتے ہوئے وکلا کو دلائل دینے کی ہدایت کردی ۔ جسٹس سید شہباز علی رضوی اور جسٹس طارق محمود باجوہ پر مشتمل بنچ نے درخواست ضمانتوں پر سماعت کی ،بانی پی ٹی آئی کی جانب سے بیرسٹر سلمان صفدر پیش ہوکر دلائل دیتے ہوئے کہا کہ میں صرف ایک ہی درخواست جناح ہائوس حملہ سے متعلق کے حوالے سے دلائل دوں گا۔میرے پاس بانی پی ٹی آئی کا وکالت نامہ بھی نہیں تھا اے ٹی سی میں دوبارہ سماعت 14 مئی کو ہے، لاہور ہائیکورٹ ہمیں تب تک مہلت مہیا کرے۔ ادھر اسلام آباد ہائیکورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس سرفرازڈوگر اور جسٹس محمد آصف پر مشتمل ڈویڑن بنچ نیبانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی 190ملین پائونڈز ریفرنس میں سزا معطلی کی درخواستوں پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات دورکرتے ہوئیڈائری نمبر لگانے کی ہدایت کر دی۔لطیف کھوسہ ایڈووکیٹ نے کہاکہ رجسٹرار آفس نے جو اعتراض لگایا پہلے ایسا کبھی نہیں دیکھا، استدعا کی کہ نمبر لگ جائیتو پھر اپیلیں مقررکریں گے۔ ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ کے جسٹس صداقت علی خان اور جسٹس امجد رفیق پر مشتمل ڈویڑن بنچ نے 9 مئی کے مقدمات میں عمران خان کا ریمانڈ نہ ملنے کی حکومتی درخواست کی سماعت ملتوی کردی ہے اور پراسیکیوشن کی جانب سے بشریٰ بی بی کا نام مقدمہ سے خارج کرنے سمیت دیگر ملزمان کے خلاف مختلف درخواستیں واپس لینے پر نمٹا دی ہیں حکومت نے انسداد دہشت گردی عدالت سے شیخ رشید سمیت 9 مئی کے مقدمات میں 39 ملزمان کی ضمانت منسوخی کے لئے دائر درخواستیں بھی واپس لیلیں۔