ڈی پی او مظفر آباد کے دفتر سے 8 کروڑ 34 لاکھ 69 ہزار‘ڈی آئی جی آپریشنز لاہو کے دفتر سے 4 کروڑ 71 لاکھ 16 ہزارکا اسلحہ غائب ہوا
صوبائی پولیس آفس لاہور میں 4 کروڑ 68 لاکھ 70 ہزار کا اسلحہ غائب‘12 اضلاع سے اسلحہ غائب ہوا‘برآمد نہ کیا جا سکا:سرکاری رپورٹ
لاہور(رپورٹ:دانش منیر)محکمہ داخلہ پنجاب سے کروڑوں روپے مالیت کے اسلحہ،گولہ بارود,اور سٹور اشیاء کے غائب ہونے کا انکشاف ہوا ہے ‘محکمہ داخلہ پنجاب کے 12 ڈسٹرکٹ سے اسلحہ،گولہ بارود ،کی چوری ، غائب ہونا اور عدم ریکوری رپورٹ کردی گئی محکمہ داخلہ پنجاب میں قیمتی سامان کا غائب ہونے کا بھانڈا سرکاری رپورٹ نے پھوڑ دیا 24 کروڑ ،55 لاکھ 39 ہزار پانچ سو چالیس روپے کی مالیت کا سامان تاحال ریکور نہ کیا ، سرکاری رپورٹ کے مطابق ڈی پی او مظفر آباد کے دفتر 2021 سے 23 سے دو سالوں میں 8 کروڑ 34 لاکھ 69 ہزارروپے مالیت کے اسلحہ ، گولہ بارود کی شارٹیج ہوئی ‘ڈی آئی جی آپریشنز لاہور کے آفس سے 4 کروڑ 71 لاکھ 16 ہزار 8 سو روپے مالیت کا اسلحہ اور گولیاں غائب ہوئیں جبکہ صوبائی پولیس آفس لاہور میں 4 کروڑ 68 لاکھ 70 ہزار روپے مالیت کی اسلحہ کی ریکوری نہیں کی گئی فیصل آباد سنٹر جیل سے 2 کروڑ 81 لاکھ سے زائد مالیت کی کھانے پینے کی اشیاء غائب ہوئیں رپورٹ کے مطابق سی پی او ملتان کے دفتر سے 74 لاکھ سے زاید مالیت کی ریفلیں اور گولہ بارود غائب ہوا سنٹرل جیل لاہور میں 2009 سیمختلف آفسیرز کو دی گئی 56 لاکھ سے زائد مالیت کی ریفلوں کا ریکارڈ ہی موجود نہیں سرکاری رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ ڈی پی او سیالکوٹ 56 لاکھ 14 ہزار ، ڈی پی او ساہیوال 43 لاکھ سے زائد ،ڈی پی او اوکاڑہ 38 لاکھ سے زائد مالیت کا اسلحہ و سامان غائیب نکلا ڈی پی او گجرات کے دفتر میں 35 لاکھ 65 ہزار سے زائد سی پی او فیصل آباد 26 لاکھ سے زائد مالیت کا اسلحہ گولہ بارود غائب پایا گیا جبکہ اس معاملے پر محکمے سے بارہا رابطے پر کوئی جواب موصو ل نہیں ہوا