کوئٹہ(آئی این پی ) سکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت فتنہ الہندوستان کے خلاف بھرپور کارروائیاں جاری ہیں۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز نے ضلع کیچ کے علاقے میناز میں انٹیلی جنس بیس آپریشن کر کے فتنہ الہندوستان کے ایک دہشتگرد کو جہنم واصل کردیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بولیدہ کے علاقے مینازمیں دہشتگردوں نے 2 خواتین کو اپنے ہمراہ لے جاتے ہوئے ناکہ بندی کی کوشش کی، سکیورٹی فورسز نے فرارہونے والے دہشتگردوں کا تعاقب کیا، تاہم اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشتگرد ہلا ک ہوگیا۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق فتنہ الہندوستان کے ہلاک دہشتگرد کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا ہے۔