آپریشن ردالفتنہ3 ، 15خوارج جہنم واصل،بھاری اسلحہ اور گولہ بارود بر آمد

کوئٹہ(آئی این پی )آپریشن ردالفتنہ3 کے تحت بلوچستان میں دہشت گردوں کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیوں میں 15خوارج جہنم واصل کر دیئے گئے۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز نے مستونگ، بولان، واشک، آواران، سبی، خضدار، ہرنائی اور نوشکی میں خوارج کے خلاف متعدد کارروائیاں کیں۔سکیورٹی فورسز کی ان کارروائیوں کے نتیجے میں 15 خوارج جہنم واصل ہوئے جبکہ خوارج کے قبضے سے بڑی مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔سکیورٹی فورسزکی موثر کارروائیوں کے باعث خوارج کے نیٹ ورک کو شدید نقصان پہنچا اور ان کی نقل وحرکت محدود کر دی گئی ہے۔سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت اپنی کارروائیاں بلا تعطل جاری رکھنے کیلئے پرعزم ہیں۔