پنجاب میں ریسکیو 1122 ملازمین کی ریٹائرمنٹ کی عمر 50 سال کردی گئی

لاہور(سپیشل رپورٹر)پنجاب میں ریسکیو 1122 ملازمین کی ریٹائرمنٹ کی عمر 60 کے بجائے 50 سال کردی گئی۔سپیکر پنجاب اسمبلی نے ایمرجنسی سروسز میں کام کرنے والے 50 سالہ ملازمین کی ریٹائرمنٹ پر پنشن دینے کی ہدایت کی ہے۔سپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا  آپ محکمہ خزانہ کو آگاہ کریں  ایمرجنسی سروسز کے ریٹائرڈ ملازمین کو تنخواہ دی جائے گی، اگر ایک شخص نے اپنی عمر کا بڑا حصہ محکمے کو دیا تو اس کو پنشن دینا بنتی ہے۔