بھارتی نجی ایئر لائن کا طیارہ انجن فیل ہونے پر ہنگامی لینڈنگ کرنے پر مجبور

بھارتی نجی ایئر لائن کا طیارہ انجن فیل ہونے پر ہنگامی لینڈنگ کرنے پر مجبور

بھارتی نجی ایئر لائن کے طیارے کے انجن دورانِ پرواز فیل ہونے کے بعد دہلی ایئر پورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کرائی گئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہنگامی لینڈنگ کے بعد تمام مسافروں کو محفوظ طریقے سے طیارے سے نکال لیا گیا اور کوئی جانی نقصان رپورٹ نہیں ہوا۔ حکام نے ابتدائی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے تاکہ انجن فیل ہونے کی وجہ معلوم کی جا سکے۔