پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے تیسرے میچ میں راولپنڈی ز اور پشاور زلمی کے درمیان قذافی اسٹیڈیم لاہور میں دلچسپ مقابلہ جاری ہے۔
راولپنڈی ز کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ انہوں نے پری میچ گفتگو میں کہا کہ پچ اچھی لگ رہی ہے، البتہ میچ کے دوران حالات کے مطابق کچھ تبدیلی بھی ممکن ہے۔ رضوان نے خاص طور پر زمان خان کو کھیل میں یاد کرنے کا عندیہ دیا اور کہا کہ وہ اپنی ٹیم کی ضرورت کے مطابق اوپننگ کریں گے، چاہے باہر والے کچھ بھی کہیں یا سمجھیں۔
دوسری جانب پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ وہ بھی اوپننگ ہی کریں گے اور پچ خشک لگ رہی ہے جس کی وجہ سے دونوں اننگز میں ایک جیسی صورتحال ممکن ہے۔میچ میں شائقین کی نظریں اس بات پر مرکوز ہیں کہ کس ٹیم کا آغاز بہتر ہوتا ہے اور ابتدائی وکٹیں کس طرح گرتی ہیں، کیونکہ ابتدائی کارکردگی میچ کے مجموعی نتیجے پر گہرا اثر ڈال سکتی ہے۔