پختونخوا کے ضلع کوہاٹ میں گیس کا ایک اور بڑا ذخیرہ دریافت

پشاور(خصوصی رپورٹ)آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل)نے خیبرپختونخوا کے ضلع کوہاٹ میں گیس کا ایک اور بڑا ذخیرہ دریافت کر لیا ہے۔ترجمان کے مطابق گیس کا ذخیرہ تھل بلاک میں کھودے گئے کنویں سے دریافت ہوا ، بلیٹنگ-1 کنویں سے یومیہ 2 کروڑ 65 لاکھ اسٹینڈرڈ کیوبک فٹ گیس حاصل ہوگی، کنواں کامیابی سے 4ہزار 4 میٹر گہرائی تک کھودا گیا۔ترجمان او جی ڈی سی کے مطابق تھل جوائنٹ وینچر میں او جی ڈی سی کے ساتھ پی پی ایل، پی او ایل، ایم او ایل اور جی ایچ پی ایل بھی حصہ دار ہیں، مقامی وسائل سے پاکستان کی توانائی سلامتی میں اضافہ اور طلب و رسد میں کمی آئے گی۔یاد رہے او جی ڈی سی ایل نیاس سے قبل بھی رواں سال جنوری کے دوران کوہاٹ میں تیل و گیس کے نئے وسیع ذخائر دریافت کرنے کا اعلان کرتے کہا تھا کہ براگزئی ایکس ون کنویں سے روزانہ 3 ہزار 100 بیرل خام تیل اور 81 ہزار 500 مکعب فٹ گیس پیدا ہوگی۔ وہ نشپا بلاک میں مسلسل تیسری بڑی دریافت تھی۔