پشاور(آئی این پی)خیبرپختونخوا کے ضلع کرک میں تیل و گیس کا بڑا ذخیرہ دریافت کرلیا گیا۔تیل و گیس تلاش کرنے والی کمپنی پاکستان آئل فیلڈز لمیٹڈ نے سٹاک ایکس چینج کو خط لکھ کر بتایا کہ ضلع کرک میں تیل و گیس کا بڑا ذخیرہ دریافت ہوگیا۔پی او ایل کے مطابق ٹل بلاک میں کنویں سے یومیہ 22ملین میٹرسٹینڈرڈ کیوبک فٹ گیس حاصل ہوگی جبکہ کنویں سے 2112بیرل تیل کی بڑی مقدار بھی یومیہ حاصل ہوگی۔