سندھ میں قدرتی گیس کا بڑا ذخیرہ دریافت

  خیرپور (آئی این پی ) سندھ کے ضلع خیرپور میں قدرتی گیس کے ذخائر دریافت کرلیے گئے ، اس کنویں سے تقریبا 10 ملین مکعب فٹ فی یومیہ گیس کی پیداوار کا اندازہ لگایا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایس آئی ایف سی کی معاونت سے آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ پاکستان کی سب سے بڑی ایکسپلوریشن اینڈ پروڈکشن کمپنی نے سندھ کے ضلع خیرپور میں قدرتی گیس کے ذخائر دریافت کیے۔ اس کنویں سے تقریباً 10ملین مکعب فٹ فی یومیہ گیس کی پیداوار کا اندازہ لگایا گیا ہے، جس سے ملک میں گیس کی قلت کو پورا کرنے میں معاونت ملے گی ۔ اس کے علاوہ ایس آئی ایف سی کی سہولت کاری سے او جی ڈی سی ایل نے سندھ کے ضلع سانگھڑ میں دریافت شدہ ذخائر سے تیل اور گیس کی پیداوار بھی شروع کردی ہے۔