سکولز میں ڈرائیونگ سیمولیٹرز کی تعداد میں 620 فیصد اضافہ کیا گیا ہے
لاہور (کرائم رپورٹر)ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب محمد وقاص نذیر نے شہریوں کو بااعتماد ڈرائیور بنانے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبہ بھر میں ٹریفک پولیس کی جانب سے ڈرائیونگ کی معیاری تربیت کو فروغ دیا جا رہا ہے، اب تک پنجاب بھر میں 126 ڈرائیونگ سکولز قائم کیے جا چکے ہیں جہاں جدید سیمولیٹرز کے ذریعے شہریوں کو ڈرائیونگ سکھائی جا رہی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ ڈرائیونگ سیمولیٹرز کی تعداد میں 620 فیصد اضافہ کیا گیا ہے تاکہ تربیت کا معیار مزید بہتر بنایا جا سکے۔