لاہور (کرائم رپورٹر)دفتر ڈی آئی جی انویسٹی گیشن لاہور میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔کھلی کچہری میں اوورسیز پاکستانیوں سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور اپنے مقدمات کی تفتیش سے متعلق مسائل پیش کیے۔ ڈی آئی جی انویسٹیگیشن نے تمام شکایات کو غور سے سنا اور فوری کارروائی کے احکامات جاری کیے۔تفتیش سے متعلق بعض شکایات پر کیسز کو ایس پی سی آر او اور انچارج آئی آر سی کے سپرد کرتے ہوئے انکوائری کا حکم دیا گیا، جبکہ ناقص تفتیش پر چند مقدمات کو تبدیلی تفتیش بورڈ کو بھجوا دیا گیا اور متعلقہ تفتیشی افسران کو شوکاز نوٹس بھی جاری کیے گئے۔