اسرائیل بمباری کے دوران جنگی جرائم کا ارتکاب کر رہا ہے، نائب وزیراعظم لبنان
لبنان میں شہری زندگی تباہ، دنیا اسرائیلی دھمکیوں پر خاموش نہ رہے، ایمنسٹی انٹرنیشنل
بیروت،لندن(آئی این پی ) حزب اللہ نے جنوبی لبنان میں سات اسرائیلی ٹینکوں کو نشانہ بنانے اور تل ابیب میں وزارت دفاع کے ہیڈ کوارٹرز پر راکٹ حملے کا دعوی کردیا۔لبنان کی مزاحمتی تنظیم سے جھڑپوں میں دو اسرائیلی فوجی ہلاک ہوگئے، جنوبی لبنان میں پانچ شہری جاں بحق ہوئے، لبنان میں شہدا کی مجموعی تعداد ایک ہزار ایک سو سولہ ہوگئی۔واضح رہے کہ جنگ کے آغاز سے اب تک تیس لاکھ ایرانی اور دس لاکھ لبنانی شہری گھر چھوڑنے پر مجبور ہو چکے ہیں۔ ادھر لبنان کے نائب وزیراعظم طارق متری نے کہا ہے کہ اسرائیل بمباری کے دوران جنگی جرائم کا ارتکاب کررہا ہے