قصبے مارکبا کے مقابل واقع مرج کے فوجی مقام پر فوجیوں کو ڈرون حملے کا نشانہ بنایا گیا
بیروت(آئی این پی )لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے دعوی کیا ہے کہ اس نے لبنان کی سرحد اور شمالی اسرائیل کے قریب واقع اسرائیلی فوجی پوزیشنوں اور فوجیوں کے اجتماع پر ڈرونز اور میزائلوں کے ذریعے متعدد حملے کیے ہیں۔ مزاحمتی تنظیم کے بیان کے مطابق لبنانی قصبے مارکبا کے مقابل واقع مرج کے فوجی مقام پر موجود اسرائیلی فوجیوں کو ایک ڈرون حملے کا نشانہ بنایا گیا۔اسی طرح العدیسہ کے جنوب میں واقع جل الحمر کے علاقے میں اسرائیلی فوجیوں پر حملہ کیا، جبکہ دویف بیرکس کے اندر موجود اسرائیلی اہلکاروں کو بھی ڈرونز کے ذریعے نشانہ بنایا گیا۔