دہشت گردوں کا گھر پر راکٹوں سے حملہ،دو بچے زخمی ،خوف و ہراس پھیل گیا

پنجگور(آئی این پی )بلوچستان کے ضلع پنجگور میں  دہشت گردوں کے ایک گھر پر راکٹوں سے حملے کے نتیجے میں  دو بچے زخمی ہوگئے۔تفصیل کے مطابق پنجگور کے علاقے چتکان میں میں دہشت گردوں نے ایک گھر پر راکٹوں سے حملہ کیا، جس کے نتیجے میں ایک شہری کے دو بچے زخمی ہوگئے۔زخمی بچوں کو فوری طور پر ڈی ایچ کیو اسپتال پنجگور منتقل کر دیا گیا، جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔راکٹ حملے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا تاہم پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں اور شواہد اکٹھے کرکے ملزمان کی تلاش جاری ہے۔