ڈی جی ایل ڈی اے کا سپورٹس کمپلیکس ویسٹ کینال کا دورہ

لاہور (سٹاف رپورٹر سے) ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے ایل ڈی اے سپورٹس کمپلیکس ویسٹ کینال نزد ای ایم ای کا دورہ کیا،چیف انجینئر ایل ڈی اے اسرار سعید اور ڈائریکٹر سپورٹس خرم یعقوب نے بریفنگ دی۔ڈی جی کا کہنا تھا سپورٹس کمپلیکس آئندہ ماہ کھولا جائے گا ،خواتین اور بچوں کیلئے جدید سہولیات شامل کی گئی ہیں۔ 40 کنال پر اسٹیٹ آف دی آرٹ کمپلیکس بنایا گیا ہے۔ کمپلیکس کی ممبرشپ کے ڈسکاو نٹ میں 10 اپریل تک توسیع کی گئی ہے۔