ایل ڈی اے سپورٹس کمپلیکس منصوبہ بحران کا شکار

سبزہ زار اور تاجپورہ کمپلیکس کو ملازمین نے احتجاجاً تالے لگا کر بند کر دیا 
لاہور (خصوصی رپورٹ) لاہور میں ایل ڈی اے کے تحت چلنے والا فلیگ شپ سپورٹس کمپلیکس منصوبہ شدید بحران کا شکار ہو گیا۔ بدانتظامی، مالی مسائل اور حکومتی غفلت کے باعث سبزہ زار اور تاجپورہ سپورٹس کمپلیکس کو ملازمین نے احتجاجاً تالے لگا کر بند کر دیا۔ذرائع کے مطابق نجی کمپنی جس کے ذریعے کمپلیکسز کا عملہ بھرتی کیا گیا تھا، دیوالیہ ہو گئی اور گزشتہ 3 ماہ سے درجنوں ملازمین کو تنخواہیں ادا نہیں کی گئیں۔ یہاں تک کہ عید کے موقع پر بھی ملازمین واجبات سے محروم رہے۔ مسلسل احتجاج اور مطالبات کے باوجود ایل ڈی اے اور متعلقہ حکام نے کوئی سنجیدہ قدم نہ اٹھایا، جس پر ملازمین نے دونوں کمپلیکس کو بند کر دیا۔سبزہ زار اور تاجپورہ سپورٹس کمپلیکس میں 600 سے زائد فعال ممبران رجسٹرڈ ہیں، جنہوں نے لاکھوں روپے کی فیسیں ادا کر کے ممبرشپ حاصل کی۔ سپورٹس کمپلیکسز کو تالے لگنے سے ممبران سہولیات سے مکمل طور پر محروم ہوکر رہ گئے۔ملازمین کا م ئوقف ہے کہ یہ صرف نجی کمپنی کی ناکامی نہیں بلکہ ایل ڈی اے کی ناقص نگرانی اور غیر ذمہ داری کا نتیجہ ہے، جس نے سسٹم کی مانیٹرنگ کی اور نہ ہی ملازمین و ممبران کے مفادات کا تحفظ یقینی بنایا۔