5ڈاکے،2 گاڑیاں ،3موٹرسائیکل چوری

 لاری اڈا وجنوبی چھائونی ،سبزہ زار ودیگرعلاقوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے،موبائلز لوٹ لئے
لاہور( کرائم رپورٹر)شہر میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے ، موبائل فونز ودیگر سامان لوٹ لیا گیا۔ لاری اڈا میں اشرف سے 1لاکھ روپے و موبائل،سبزہ زار میں منصور سے 1لاکھ و موبائل، باغبانپورہ میں کرامت سے 70ہزار و موبائل ،جنوبی چھائونی میں شہزاد سے 50 ہزار و موبائل ،راوی روڈ پر ساجد سے ڈاکو40ہزار ،موبائل ودیگر سامان لے اڑے۔ مصری شاہ ، نواب ٹائون سے گاڑیاں ،شفیق آباد ،مناواں اور لیاقت آباد سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔