لوہاری گیٹ ،گڑھی شاہو ،مصطفی ٹائون ،نصیر آباد،مناواں میں ڈکیتی کی وارداتیں
ریس کورس ،شادباغ ،سندر،نولکھا ، ٹائون شپ میں چور کام دکھا کر بھاگ نکلے
لاہور(کرائم رپورٹر)لاہور شہر میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں کے دوران شہریوں سے لاکھوں روپے ،طلائی زیورات ،موبائل فونز، 3موٹر سائیکلوں اور2 گاڑیوں سمیت دیگر قیمتی سامان لوٹ لیا گیا۔بتایاگیاہے کہ ڈاکوئوں نے لوہاری گیٹ میں کلیم سے 4لاکھ 50ہزار روپے اور موبائل فون، گڑھی شاہو میں کاشف سے 4لاکھ 30ہزارروپے اور موبائل فون،مصطفی ٹائون میں امتیاز سے4لاکھ روپے اور موبائل فون،نصیر آٓباد میں عابد سے 3لاکھ روپے اور موبائل فون جبکہ مناواں میں غفور سے3لاکھ روپے ، موبائل فون اور دیگر قیمتی سامان چھین لیا ۔چورریس کورس اور شادباغ سے گاڑیاں جبکہ سندر ،نولکھا اور ٹائون شپ سے موٹرسائیکلیں چوری کرکے رفو چکر ہوگئے۔