ڈاکوئوں نے 5شہری لوٹ لئے،2 گاڑیاں ،3موٹرسائیکل چوری

ظہور 1لاکھ65ہزار ،شادباغ میں اسلم ڈیڑھ لاکھ نقدی و موبائل سے محروم
 گاڑیاں گارڈن ٹائون اور شالیمار ،موٹرسائیکلیں دیگر علاقوں سے چوری 
لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتیں، شہریوں کو لاکھوں روپے نقدی، زیورات، موبائل فونز ،موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان سے محروم کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق مسلح ڈاکوئوں نے مانگامنڈی میں ظہور سے1لاکھ65ہزار روپے اور موبائل فون،شادباغ میں اسلم سے 1 لاکھ 50ہزار روپے اور موبائل فون،شفیق آٓباد میں فیاض سے 1 لاکھ 45ہزار روپے اور موبائل فون،باغبانپورہ میں سرمد سے 1لاکھ40ہزار روپے اور موبائل فون،لیاقت آٓباد میں قیصر سے1 لاکھ30ہزار روپے ، موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا ۔دوسری طرف نامعلوم افراد نے گارڈن ٹائون اور شالیمار سے2 گاڑیاں جبکہ لٹن روڈ ،انارکلی اور شادمان سے 3موٹرسائیکلیں چوری کر لیں اور فرار ہو گئے۔