لاکھوں کے ڈاکے، 2 گاڑیاں، 3موٹرسائیکل چوری

نصیرآباد کا طاہر، انارکلی کا ارمغان، مانگا کا نفیس، مسلم ٹائون کا مظہرلٹ گئے 
 چھائونی، سمن آباد سے گاڑیاں ، اسلام پورہ، شادمان ، گڑھی شاہو سے موٹرسائیکل غائب
لاہور(کرائم رپورٹر)صوبائی دارالحکومت میں لاکھوں کے ڈاکے، 2 گاڑیاں، 3موٹرسائیکلیں بھی چوری کرلی گئیں۔ شاہدرہ میں اکمل سے 2لاکھ روپے نقدی اور موبائل فون، نصیر آباد میں طاہر سے 1لاکھ 95ہزار روپے نقدی اور موبائل فون، انارکلی میں ارمغان سے 1لاکھ 75ہزار روپے نقدی، اور موبائل فون،مانگامنڈی میں نفیس احمد سے 1لاکھ 55ہزار روپے نقدی اور موبائل فون،مسلم ٹائون میں مظہر سے 1لاکھ 50ہزار روپینقدی، موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔ جنوبی چھائونی اور سمن آٓباد سے گاڑیاں جبکہ اسلام پورہ، شادمان اور گڑھی شاہو سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔