ریاض،زبیر،محمود،شہباز،سلطان سے نقدی اور موبائل فون چھن گئے
منتظر اور ارشاد کی گاڑیاں ، حسیب ، نعیم اور عمران کی موٹرسائیکلیں غائب
لاہور(کرائم رپورٹر) ڈکیتی کی وارداتوں کے دوران شہریوں سے لاکھوں روپے،موبائل فون لوٹ لئے گئے ،3موٹر سائیکلیں اور2 گاڑیاں چوری کر لی گئیں،تفصیلات کے مطابق لاری اڈا میں ریاض سے 3لاکھ 60ہزار روپے اور موبائل فون،گلشن اقبال میں زبیر سے 3لاکھ 45ہزار روپے اور موبائل فون، شالیمار میں محمود سے 3لاکھ 25ہزار روپے اور موبائل فون،رائے ونڈ میں شہباز سے 3لاکھ روپے ،موبائل فون اور دیگر سامان چھین لیا گیا،شیرا کوٹ کے علاقے میں سلطان سے 30 ہزار روپے لوٹ لئے،راوی روڈ سے منتظر اور کاہنہ سے ارشاد کی گاڑیاں جبکہ شمالی چھائونی سے حسیب ، شادمان سے نعیم اور لٹن روڈ سے عمران کی موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔