بھارت: گرلز ہاسٹل میں آگ سے خوفناک حادثہ، طالبات زندہ بچنے کیلئے فرش سے کودیں

بھارت: گرلز ہاسٹل میں آگ سے خوفناک حادثہ، طالبات زندہ بچنے کیلئے فرش سے کودیں

ویب ڈیسک: بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر گریٹر نوئیڈا میں واقع انناپورنا گرلز ہاسٹل میں جمعرات کی شام اچانک آگ بھڑک اُٹھی، جس کے بعد ہاسٹل میں موجود طالبات نے اپنی جان بچانے کے لیے عمارت سے چھلانگیں لگائیں۔

 یہ حادثہ گریٹر نوئیڈا کے نالج پارک-3 علاقے میں پیش آیا۔آگ کے لگتے ہی ہاسٹل میں موجود طالبات خوفزدہ ہو گئیں، اور کئی لڑکیاں چیخ چیخ کر مدد کی درخواست کرنے لگیں۔ کچھ لڑکیاں عمارت کی بالکونی سے چھلانگ لگا کر باہر نکلنے میں کامیاب ہو گئیں تاکہ اپنی جان بچا سکیں۔ اس خوفناک منظر کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔ریسکیو ٹیموں نے فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے تقریباً 160 لڑکیوں کو بچا لیا۔ تاہم، اس حادثے میں ابھی تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پانے کی کوششیں کیں، اور فوری کارروائی کی بدولت ایک بڑے سانحے کو ٹال دیا گیا۔آگ لگنے کی اصل وجہ ابھی تک معلوم نہیں ہو سکی، تاہم تحقیقات جاری ہیں۔