نائجیریا کے کیبی میں سرکاری گرلز اسکول پر حملہ، وائس پرنسپل ہلاک اور 25 طالبات اغوا

نائجیریا کے کیبی میں سرکاری گرلز اسکول پر حملہ، وائس پرنسپل ہلاک اور 25 طالبات اغوا

نائجیریا کے شمال مغربی علاقے کیبی میں ایک خوفناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں نامعلوم مسلح افراد نے سرکاری گرلز اسکول پر حملہ کیا۔

حملہ آوروں نے بھاری اسلحہ سے لیس ہو کر اسکول میں داخل ہوکر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں وائس پرنسپل حسن یعقوب مکُکو شہید اور ایک ملازم زخمی ہوگیا۔ حملہ آوروں نے سکیورٹی اہلکاروں سے فائرنگ کے بعد دیوار پھلانگ کر ہاسٹل میں داخل ہوئے اور 25 طالبات کو زبردستی اغوا کر لیا۔پولیس کے مطابق یہ واقعہ صبح تقریباً 4 بجے پیش آیا، اور فوراً بعد اضافی پولیس، فوج اور مقامی رضاکار فورسز کو سرچ اور ریسکیو آپریشنز کے لیے تعینات کیا گیا۔ علاقہ میں جاری سرچ آپریشنز کے دوران، حکام حالات کی نگرانی کر رہے ہیں۔

یہ واقعہ نائجیریا کے شمال مغربی علاقوں میں بڑھتی ہوئی اغوا اور تاوان کی وارداتوں کا حصہ ہے، جہاں ماضی میں بھی بڑے پیمانے پر اغوا کے واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔ 2014 میں، بوکو حرام نے چیبوک سے 270 سے زائد طالبات کو اغوا کیا تھا، جن میں سے کئی آج تک واپس نہیں آئیں۔ماہرین کا کہنا ہے کہ حکومتی یقین دہانیوں کے باوجود سیکیورٹی صورتحال بدستور تشویشناک ہے، اور اسکولز، گاؤٔں اور شاہراہیں مسلح گروہوں کے نشانے پر ہیں۔ یہ واقعات ملک میں سیکیورٹی کی ناہمواری اور عدم تحفظ کی عکاسی کرتے ہیں۔