یوم القدس کی تقریبات پاکستان سمیت دنیا بھر میں منائی جا رہی ہیں

یوم القدس کی تقریبات پاکستان سمیت دنیا بھر میں منائی جا رہی ہیں

ویب ڈیسک: پاکستان سمیت دنیا بھر میں مسلمان آج یوم القدس منائیں گے تاکہ فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیا جا سکے۔

اس دن کے موقع پر قبلہ اول کی آزادی کے حق میں ریلیاں نکالی جائیں گی اور اسرائیلی بربریت کا شکار فلسطینیوں کی حمایت میں تقاریب کا انعقاد کیا جائے گا۔مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے پریس کلب پر القدس کی یاد میں چراغاں کیا گیا اور ایک تصویری نمائش بھی ترتیب دی گئی، جس میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر علامہ باقر زیدی نے کہا کہ "شہداءِ راہ بیت المقدس کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔"کراچی میں یوم القدس کے موقع پر ریلی نمائش چورنگی سے تبت سینٹر تک نکالی جائے گی۔ ٹریفک پولیس نے شہریوں کو ایم اے جناح روڈ کے بجائے متبادل راستے استعمال کرنے کی ہدایت دی ہے تاکہ ریلی کی روانی متاثر نہ ہو۔