لاہور (آئی این پی )لاہور ہائیکورٹ نے مخصوص سیٹوں کے سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد کروانے کی درخواست پر سماعت 7اپریل تک ملتوی کردی ۔ لاہور ہائیکورٹ میں مخصوص سیٹوں کے سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد کروانے کی درخواست پر سماعت ہوئی۔سماعت کے دوران پنجاب حکومت کے وکیل نے درخواست پر سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کردی ۔جس کے بعد عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے سماعت 7 اپریل تک ملتوی کردی۔