اسلام آباد(آن لائن)مخصوص نشستوں سے متعلق کیس میں سپریم کورٹ کیس کی سماعت آج پیر کوکرے گی اس دوران یہ سماعت براہ راست دکھائی جائیگی سابقہ سماعت پر سنی اتحاد کونسل کی متفرق درخواستوں پر فیصلہ سنا دیاتھا،عدالت نے مخصوص نشستوں کے کیس کی لائیو سٹریمنگ کی اجازت دیدی تھی ،سپریم کورٹ نے بنچ کی تشکیل پر اعتراضات کی درخواستیں مسترد کردی تھیں۔