اسلام آباد (آئی این پی )مخصوص نشستوں کے فیصلے کیخلاف نظرثانی اپیلیں سماعت کیلئے مقرر کردی گئی۔مخصوص نشستوں کے فیصلے کیخلاف نظرثانی اپیلوں پر جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 11 رکنی آئینی بینچ جمعرات کو صبح ساڑھے 9 بجے سماعت کرے گا‘سنی اتحاد کونسل کے وکیل حامد خان نے سپریم کورٹ میں مخصوص نشستیں نظر ثانی کیس میں التوا کی درخواست دائر کردی۔ درخواست میں سینئر وکیل کی رخصت کے باعث مخصوص نشست نظرثانی کیس کی سماعت 5 جولائی تک ملتوی کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔