اسلام آباد(آن لائن)سپریم کورٹ آئینی بنچ مخصوص نشستوں کے کیس کی سماعت آج پیر کوکرے گاسابقہ سماعت پر سنی اتحاد کونسل کے وکیل فیصل صدیقی کی جانب سے جواب جمع کرانے کیلئے وقت دینے کی استدعاپر سماعت ملتوی کردی گئی تھی۔سپریم کورٹ آئینی بنچ میں مخصوص نشستوں سے متعلق کیس میں دائر نظرثانی اپیل پرجسٹس امین الدین کی سربراہی میں 11رکنی آئینی بنچ سماعت کریگا۔