ملک بھر میں جمعتہ الوداع کے روح پرور اجتماعات، القدس ریلیاں نکالی گئیں
لاہور(خصوصی رپورٹر)ملک بھر میں جمعتہ الوداع کے خصوصی اجتماعات منعقد ہوئے۔نمازِ جمعہ میں مساجد میں پاکستان کی ترقی و خوشحالی اور دنیا بھر کے مسلمانوں کے اتحاد کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔مذہبی اسکالرز اور آئمہ کرام نے اپنے خطبات میں جمعتہ الوداع کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔جمعتہ الوداع کے موقع پر ملک بھر میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔علاوہ ازیں القدس ریلیوں میں بھی عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔