لاہور (آئی این پی )عید الفطر پر پنجاب میں قیدیوں کی 3 ماہ کی سزا معاف کرنے کا اعلان کردیا گیا۔صدر مملکت آصف علی زرداری نے قیدیوں کی 3 ماہ کی سزائیں معاف کر دیں۔ جیل حکام کے مطابق حکومت کی جانب سے سزائوں میں کمی کے اعلان کے بعد پنجاب کی جیلوں میں بند 1606 قیدیوں کی سزاں میں کمی ہوئی ہے۔ معمولی جرائم میں ملوث قیدیوں کی سزاں میں 3 ماہ کی معافی ہوئی ہے۔ حکام کے مطابق اڈیالہ جیل راولپنڈی میں سب سے زیادہ 105 قیدیوں کو رہائی ملے گی