برطانوی سفارتی وفد کو اڈیالہ جیل میں قیدی تک قونصلر رسائی

راولپنڈی (آ ئی این پی )برطانوی سفارتی وفد کو راولپنڈی اڈیالہ جیل میں قید برطانوی شہری تک قونصل رسائی دی گئی ۔ذرائع کے مطابق برطانوی ہائی کمیشن کا 2رکنی وفد اڈیالہ جیل پہنچا تھا جہاں سفارتی عملے نے ایک گھنٹے تک قیدی طاہر نعیم سے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ کے کمرے میں ملاقات کی۔ذرائع کا کہنا تھا کہ ملاقات میں قیدی سے صحت اور مقدمے سے متعلق بات چیت کی گئی۔ بعدازاں برطانوی سفارتی عملہ قیدی طاہر نعیم ایاز تک قونصلر رسائی ملنے کے بعد واپس روانہ ہوگیا۔برطانوی شہری منشیات سمگلنگ کے مقدمے میں اڈیالہ جیل میں قید ہے۔