پی ٹی آئی کا عید الفطر کے تینوں روز اڈیالہ جیل کے باہر احتجاج کا فیصلہ

اپوزیشن اتحاد میں سب کچھ مثالی نہیں لیکن  اتحاد کو مضبوط بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے،چھوٹی رکاوٹیں  متاثر نہیں کریں گی
 حکومت   بات  چیت کرنا چاہتی ہے تو اسے پہلے قدم اٹھانا ہوگا ،مذاکرات میں اپنی سنجیدگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا:جنید اکبر
اسلام آباد  (آئی این پی )پاکستان تحریک انصاف نے بانی   پی ٹی آئی عمران خان کو کوئی رعایت نہ ملنے پر عید الفطر کے تین روز اڈیالہ جیل کے باہر احتجاج   کا فیصلہ کیا ہے ۔  پبلک اکائونٹس کمیٹی کے چیئرمین اور پی ٹی آئی خیبر پختونخوا کے سربراہ جنید اکبر نے  ایک انٹرویو میں کہا کہ پارٹی کارکن عید الفطر کے تینوں دن اڈیالہ جیل کے باہر احتجاج کریں گے جہاں   عمران خان قید ہیں۔انہوں نے بھی کہا کہ اگر حکومت حزب اختلاف کی اہم جماعت کے ساتھ بات چیت کرنا چاہتی ہے تو اسے پہلا قدم اٹھانا ہوگا اور مذاکرات میں اپنی سنجیدگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔اس بات کو تسلیم کرتے ہوئے کہ پارٹیوں کے اندر کچھ اختلافات ہیں، جنید اکبر نے کہا کہ اس طرح کی چھوٹی رکاوٹیں اتحاد کو متاثر نہیں کریں گی۔انہوں نے کہا کہ ہم عید الفطر کے بعد اسلام آباد کی طرف مارچ کریں گے لیکن یہ بھی ممکن ہے کہ ہم عید الفطر کے 3 دن اڈیالہ جیل کے باہر احتجاج کریں۔