پشاور( یواین پی )پشاور ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی کے رکن صوبائی اسمبلی افتخار مشوانی کو کسی بھی مقدمے میں گرفتار نہ کرنے کا حکم دے دیا۔پی ٹی آئی رہنما اور رکن صوبائی اسمبلی افتخار مشوانی کی مقدمات کی تفصیل کے لیے دائر درخواست پرپشاور ہائیکورٹ کے جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ اور جسٹس اورنگزیب خان نے سماعت کی۔ عدالت نے افتخار مشوانی کو 15 اپریل تک حفاظتی ضمانت دیتے ہوئے کسی بھی درج مقدمے میں گرفتار نہ کرنے کا حکم دیا۔عدالت نے اگلی پیشی پروزارت داخلہ سمیت متعلقہ فریقین سے رپورٹ طلب کر لی۔