وفاقی حکومت نے ماڑی انرجیز کو 23 نئے آف شور بلاکس ایوارڈ کردئیے

اسلام آباد(آئی این پی) وفاقی حکومت نے ماڑی انرجیز کو 23 نئے  آف شور   بلاکس  ایوارڈ کردئیے۔  رپورٹ کے مطابق پیٹرولیم ڈویژن نے سمندر میں تیل و گیس کی دریافت کی کامیاب بولیوں کا اعلان کیا تھا جس کے بعد آف شور میں تیل وگیس کی 23 بلاکس کی بولیاں موصول ہوئی تھیں۔ رپورٹ کے مطابق وفاقی حکومت نے ماڑی انرجیرکو کل 23 آف شور بلاکس ایوارڈ کیے ہیں جن میں سے 18 بلاکس بطور آپریٹر اور5 بلاکس جوائنٹ وینچر پارٹنر  ایوارڈکیے گئے ہیں۔