وزیر اعلی نے ہواوے کو پاکستان بالخصوص پنجاب میں سرمایہ کاری کی دعوت دی‘ نواز شریف آئی ٹی سٹی میں آفس قائم کرنے پر تعاون کی پیشکش
پنجاب میں اسمبلنگ اور مینوفیکچرنگ پلانٹ لگانے پر تعاون کی یقین دہانی‘ڈیجیٹل پنجاب کے ویژن کو ہواوے کے اشتراک سے عملی شکل دینگے: مریم نواز
شنگھائی(آئی این پی )وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے دورہ چین کے موقع پر ہواوے کے تعاون سے لاہور کو پاکستان کا پہلا جدید ترین اسمارٹ سٹی بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔دورے کے چوتھے روز وزیر اعلی مریم نواز شریف شنگھائی کے ڈسٹرکٹ لونگ گانگ میں ہواوے ٹیکنالوجیز پہنچی جہاں انکا پرتپاک استقبال کیا گیا۔وزیر اعلی مریم نواز نے ہواوے کو پاکستان بالخصوص پنجاب میں سرمایہ کاری کی دعوت دے اور نواز شریف آئی ٹی سٹی میں آفس قائم کرنے پر تعاون کی پیشکش بھی کی۔ انہوں نے ہواوے کو پنجاب میں اسمبلنگ اور مینوفیکچرنگ پلانٹ لگانے پر بھرپور تعاون کی یقین بھی دہانی کروائی جبکہ صوبے بھر میں ہواوے کو پنجاب ریٹیل آفس اور آفٹر سیل سروس سینٹر قائم کرنے کی بھی پیشکش کی۔وزیر اعلی پنجاب کی ہواوے گورنمنٹ افیئرز کے صد وانگ چینگ ڈونگ سے ملاقات ہوئی جس میں لاہور کو ماڈرن ڈیجیٹل سٹی بنانے کے لیے مختلف تجاویز اور سفارشات پر گفتگو ہوئی جبکہ انہیں لاہور آنے کی دعوت بھی دی گئی۔ملاقات میں ای کامرس، ایکو سسٹم پروڈکشن، ہیلتھ اور ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی ڈیجیٹلائزیشن سے متعلق پر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ہواوے کے صدر مسٹر وانگ چینگ ڈونگ نے وزیر اعلی مریم نواز شریف اور وفد کو تفصیلی بریفنگ دی جبکہ ہواوے کے پاکستان میں بالخصوص پنجاب میں جاری پراجیکٹس سے متعلق تفصیلات بیان کیں۔وزیر اعلی مریم نواز نے ہواوے کے ہیلتھ اور ایجوکیشن سیکٹر میں پراجیکٹس کے بارے میں آگاہ کیا جبکہ ہواوے کے ہیلتھ اور ایجوکیشن پراجیکٹس میں اظہار دلچسپی دکھائی۔ انہوں نے پنجاب کے مختلف شہروں میں سیف سٹی پراجیکٹ کے بارے میں بتایا۔مریم نواز شریف نے کہا کہ ڈیجیٹل پنجاب کے ویژن کو ہواوے کے اشتراک کار سے عملی شکل دیں گے