گیس سیکٹر میں اربوں روپے کی مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف

 عدم ریکوریز اورسبسڈی کا غلط استعمال ،11 ارب 65 کروڑ کی اضافی سبسڈی
15 ارب 96 کروڑ کے تیل و گیس کی رائلٹی کی ادائیگی کا ریکارڈ موجود ہی نہیں
اسلام آباد(آئی این پی )گیس سیکٹر میں اربوں روپیکی مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے،آڈیٹرجنرل آف پاکستان نے مالی سال 25-2024 کی رپورٹ میں اہم سوالات اٹھا دئیے۔رپوررٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ گیس رائلٹی میں عدم ریکوریز اورسبسڈی کا غلط استعمال کیا گیا،آر ایل این جی بیسڈانڈسٹریل یونٹ کو 11 ارب 65 کروڑ روپے کی اضافی سبسڈی دی گئی،او جی ڈی سی ایل نے ریفائنریز،گیس کمپنیز سے 635 ارب کی ریکوری نہیں کی۔آڈٹ رپورٹ کے مطابق ریفائنریز اور گیس کمپنیز کی جانب سیعدم ادائیگی پر گردشی قرض بڑھا،ریفائنر، گیس اورپاور کمپنیوں میں تجارتی گردشی قرض 69 ارب روپے سے بڑھ گیا،15 ارب 96 کروڑ روپے کے تیل و گیس کی رائلٹی کی ادائیگی کا ریکارڈ موجود ہی نہیں، خام تیل کے131،قدرتی گیس کے199لائنسز کے 34 رائلٹی چالان کا ریکارڈ ہی فراہم نہیں کیا گیا