کوڑا کرکٹ جمع کرنے کے نام پر پیشگی اربوں روپے دے دئیے گئے، سڑکوں کی دھلائی کی مد میں بھی غیرقانونی رقم فراہم کی گئی
کمپنی نے من پسند ٹھیکیداروں کو بغیر قانونی تقاضے پورے کیے8 ارب65 کروڑ90 لاکھ روپے بانٹ دیئے،آڈٹ رپورٹ
لاہور(آئی این پی )پنجاب میں تحریک انصاف کے دور میں لاہور سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی بڑی مالی بے ضابطگیاں سامنے آئی ہیں ۔رپورٹ کے مطابق لاہور سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے اپنے من پسند ٹھیکیداروں کو بغیر قانونی تقاضے پورے کیے آٹھ ارب پینسٹھ کروڑ نوے لاکھ روپے بانٹ دیئے۔اسی طرح کوڑا کرکٹ جمع کرنے کے نام پر ٹھیکیداروں کو پیشگی اربوں روپے دے دئیے گئے، جبکہ سڑکوں کی دھلائی کے کی مد میں بھی غیر قانونی طور پر رقم فراہم کی گئی، رقم کی ادائیگی کام پورا ہونے کی تصدیق کے بغیر کی گئی۔واضح رہے کہ ان مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف 2020.21 کی آڈٹ رپوٹ میں کیا گیا ہے، جبکہ لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اربوں کی مالی بے ضابطگی پر ڈیپارٹمنٹ آڈٹ کمیٹی میں پیش ہونے سے گریزاں ہے۔