حکومت نے یگورنر پنجاب کی پرانی گاڑی تبدیل کرنے کی یقین دہانی کرادی

   اسلام آباد(آئی این پی )مسلم لیگ  ن اور پیپلزپارٹی کے درمیان جاری مذاکرات میں  پیشرفت سامنے آئی ہے۔میڈیارپورٹ  کے مطابق پی پی ذرائع نے بتایا ہے کہ گورنر پنجاب سلیم حیدر کی پرانی گاڑی کا مسئلہ حل ہو گیا، ن لیگ نے گورنر پنجاب کی پرانی گاڑی تبدیل کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ذرائع کے مطابق  پی پی نے گورنر پنجاب کی گاڑی پرانی ہونے کا شکوہ کیا تھا، تاہم مسلم لیگ ن کی جانب سے گورنر پنجاب کی دیگر شکایات بھی جلد دور کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔