سپریم کورٹ کے آئینی بنچ نے 26ویں آئینی ترمیم کیس ممکنہ طورپرجلدلگانے کی یقین دہانی کرادی

اسلام آباد(آن لائن)سپریم کورٹ کے آئینی بنچ نے 26ویں آئینی ترمیم کیس ممکنہ طورپرجلدلگانے کی یقین دہانی کرادی،جبکہ سپریم کورٹ آئینی بنچ میں مخصوص نشستوں سے متعلق نظرثانی اپیلوں پرسماعت کے دوران جسٹس امین الدین نے کہاکہ کیا آپ چاہتے ہیں 26ویں ترمیم کیس کے فیصلے کے بعد یہ کیس سنیں؟حامد خان نے کہاکہ جی پہلے 26ویں ترمیم کا فیصلہ کرلیں، اس کے بعد تمام کیسز سن لیجیے گا۔انھوں نے یہ ریمارکس بدھ کے روزدیے ہیں۔