امن کیلئے تعمیری کردار پر پاکستان کے تہہ دل سے شکرگزار ہیں‘ کویت پاکستان کی حمایت جاری رکھے گا:کویتی سفیر ناصر عبدالرحمن جاسم المطیری
عالمی اور علاقائی چیلنجز کے باوجود کویت کی مسلسل حمایت کو سراہتے ہیں‘50 برس سے کویت سے پٹرولیم مصنوعات خرید رہے ہیں:علی پرویز ملک
اسلام آباد (آئی این پی)وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک سے کویتی سفیر ناصر عبدالرحمن جاسم المطیری نے ملاقات کی جس دوران کویت نے پاکستانی پرچم بردار جہازوں کو ڈیزل اور جیٹ فیول کی مکمل سہولت دینے کی یقین دہانی کرا دی۔ علی پرویز ملک نے کہا عالمی اور علاقائی چیلنجز کے باوجود کویت کی مسلسل حمایت کو سراہتے ہیں۔ناصر عبدالرحمن جاسم المطیری نے کہا امن کے لیے تعمیری کردار پر پاکستان کے تہہ دل سے شکرگزار ہیں۔ کویت پاکستان کی حمایت جاری رکھے گا۔ وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا کویت پیٹرولیم کارپوریشن کی جانب سے اس سہولت پر شکرگزار ہیں، پچاس برس سے پاکستان کویت سے ڈیزل سمیت پیٹرولیم مصنوعات خرید رہا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف تنازعات کے پرامن حل میں سہولت کاری کا کردار ادا کر رہے ہیں۔