عمران خان اور بشری بی بی بغیر جرم کے قید ہیں، وہ آئین، قانون اور عدالتوں پر یقین رکھتے ہیں، ان کی باعزت رہائی کے بغیر ملک میں سیاسی استحکام نہیں آ سکتا
کارکنوں کی رہائی کا عمل جاری ہے، انصاف لائرز فورم ٹیم روزانہ کی بنیاد پر عدالتوں سے ضمانتیں حاصل کر رہی ہے‘22کروڑ سے زائد کی رقم کارکنوں کے مچلکوں میں جمع کرائی گئی
عمران خان اور بشری بی بی بغیر جرم کے قید ہیں، وہ آئین، قانون اور عدالتوں پر یقین رکھتے ہیں، ان کی باعزت رہائی کے بغیر ملک میں سیاسی استحکام نہیں آ سکتا کارکنوں کی رہائی کا عمل جاری ہے، انصاف لائرز فورم ٹیم روزانہ کی بنیاد پر عدالتوں سے ضمانتیں حاصل کر رہی ہے‘22کروڑ سے زائد کی رقم کارکنوں کے مچلکوں میں جمع کرائی گئی پشاور(آئی این پی )وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے بانی پی ٹی آئی عمران خان ڈیل کر کے نہیں عدالت سے سرخرو ہو کر نکلیں گے، عمران خان اور بشری بی بی بغیر جرم کے قید ہیں، وہ آئین، قانون اور عدالتوں پر یقین رکھتے ہیں، ان کی باعزت رہائی کے بغیر ملک میں سیاسی استحکام نہیں آ سکتا، پی ٹی آئی کے ناحق قید کارکنوں کی رہائی کا عمل جاری ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا انصاف لائرز فورم ٹیم روزانہ کی بنیاد پر عدالتوں سے ضمانتیں حاصل کر رہی ہے، لیگل ٹیم نے اب تک 2 ہزار سے زائد ناحق قید کارکنوں کی ضمانتیں کروائیں، ہم نے بلا تفریق تمام کارکنوں کو یکساں لیگل سہولت فراہم کیں۔ 22 کروڑ مالیت سے زائد کی رقم کارکنوں کی رہائی کے مچلکوں میں جمع کروائی گئی، عید سے قبل مزید کارکنوں کو عدالتوں سے رہائی دلوانے کی کوشش کی جائے گی، جیلوں میں ناحق قید کارکنوں کو مالی امداد اور ضرورت کی اشیا فراہم کی گئیں۔