اسلام آباد(آئی این پی ) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی عدالتی حکم کے باوجود بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کروانے پر توہین عدالت کا کیس نمٹا دیا گیا۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے گذشتہ سماعت کے بعد بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہو جانے پر درخواست نمٹائی۔جسٹس ارباب محمد طاہر نے توہین عدالت درخواست پر سماعت کی، دوران سماعت درخواست گزار وکیل راجہ ظہور الحسن اور جیل حکام عدالت میں پیش ہوئے۔عدالت نے استفسار کیا کہ آپ کی ملاقات ہوگئی؟ وکیل نے بتایا کہ ملاقات تو ہوگئی لیکن شیڈول کے مطابق ملاقات کی اجازت دینے کا حکم دیا جائے۔عدالت نے جیل حکام سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ وزیر اعلی ہیں ان کو ملاقات کی اجازت دی جائے۔ عدالت نے ہدایت کے ساتھ علی امین گنڈاپور کی درخواست نمٹا دی۔