سانحہ سوات: بروقت امداد سے جانوں کا ضیاع روکا جا سکتا تھا، مریم نواز

سانحہ سوات: بروقت امداد سے جانوں کا ضیاع روکا جا سکتا تھا، مریم نواز

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے سانحہ سوات میں سیالکوٹ کے ایک ہی خاندان کے متعدد افراد کے جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

 انہوں نے کہا کہ اگر بروقت مدد ملتی تو قیمتی جانیں بچائی جا سکتی تھیں۔اپنے تعزیتی بیان میں مریم نواز نے کہا کہ سانحہ سوات دل دہلا دینے والا واقعہ ہے، اور میں غمزدہ خاندان کے ساتھ دلی ہمدردی رکھتی ہوں۔ انہوں نے کہا، "غم کے اس کٹھن وقت میں متاثرہ خاندان کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، ان کے ساتھ کھڑی ہوں۔ اللہ تعالیٰ مرحومین کو جوار رحمت میں جگہ دے۔"وزیراعلیٰ نے اعلان کیا کہ پنجاب بھر کے سیاحتی مقامات پر انتظامیہ اور ریسکیو سروسز کو مزید متحرک کر دیا گیا ہے، جبکہ حالیہ بارشوں کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ، ریسکیو 1122 اور پی ڈی ایم اے کو بھی مزید الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔مریم نواز نے واضح کیا کہ ریسکیو اور ریلیف آپریشنز میں معمولی سی بھی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی، اور متعلقہ ادارے عوامی تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے ہمہ وقت تیار رہیں۔