مریم نواز کا لاہور میں چھت گرنے اور کرنٹ لگنے سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہارِ افسوس

مریم نواز کا لاہور میں چھت گرنے اور کرنٹ لگنے سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہارِ افسوس

لاہور میں پیش آنے والے دو افسوسناک سانحات پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے سوگوار خاندانوں سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
ایک سانحہ ٹھوکر نیاز بیگ میں پیش آیا، جہاں بارش کے باعث مکان کی چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق ہو گئے، جب کہ دوسرا واقعہ ہربنس پورہ میں پیش آیا، جہاں کرنٹ لگنے سے دو معصوم بچے جان کی بازی ہار گئے۔

 ٹھوکر نیاز بیگ: خستہ حال مکان کی چھت گرنے سے 5 افراد جاں بحق
مسلسل بارش کے باعث ٹھوکر نیاز بیگ کے علاقے مریدوال گاؤں میں ایک کچے مکان کی خستہ حال چھت اچانک منہدم ہو گئی، جس کے نتیجے میں گھر میں موجود افراد ملبے تلے دب کر جاں بحق ہو گئے۔

جاں بحق افراد:
60 سالہ مانگا
55 سالہ عشرت بی بی
35 سالہ رانی بی بی
4 سالہ لطیفہ
3 سالہ خدیجہ
ریسکیو 1122 کی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچیں اور امدادی کارروائیاں انجام دیں۔ لاشوں کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔مکان صرف 20 روز قبل تعمیر کیا گیا تھا اور متاثرہ خاندان نے ایک ماہ پہلے ہی زمین خریدی تھی۔

 ہربنس پورہ: کرنٹ لگنے سے دو بچے جاں بحق
علاقہ ہربنس پورہ میں بارش کے دوران کرنٹ لگنے سے دو معصوم بچوں کی جان چلی گئی۔ واقعہ نے اہل علاقہ کو غمزدہ کر دیا اور علاقے میں سوگ کی فضا چھا گئی۔

 وزیراعلیٰ پنجاب کا ردِعمل
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے دونوں سانحات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا:"پنجاب حکومت دکھ کی اس گھڑی میں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ کھڑی ہے۔"انہوں نے ضلعی انتظامیہ کو ہدایت جاری کی کہ:متاثرہ خاندانوں کو فوری امدادی سہولیات فراہم کی جائیں.حادثات کی مکمل تحقیقات کی جائیں تاکہ مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام کی جا سکے
احتیاطی تدابیر کی اپیل:
وزیراعلیٰ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ:بارش کے دوران بجلی کے کھمبوں اور دھاتی اشیاء سے دور رہیں.حفاظتی اقدامات پر سختی سے عمل کریں.