بنوں دھماکہ: صدر مملکت اور وزیراعظم کی مذمت، قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار

بنوں دھماکہ: صدر مملکت اور وزیراعظم کی مذمت، قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار

بنوں میں ہونے والے دھماکے کی صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے ملک میں امن و استحکام کے خلاف ایک بزدلانہ کارروائی قرار دیا ہے۔

صدر مملکت کا بیان
صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان علاقائی اور عالمی امن کے فروغ کی حمایت جاری رکھے گا اور دہشت گردی کے خلاف قومی عزم مضبوط ہے۔

وزیراعظم کی ہدایت
وزیراعظم نے دھماکے کی فوری اور شفاف تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے زخمیوں کو ہر ممکن طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ:“ایسی بزدلانہ کارروائیاں قوم کے عزم کو ہرگز متزلزل نہیں کر سکتیں، دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔”

وفاقی وزیر داخلہ کا ردعمل
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بنوں دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ معصوم شہریوں اور بچوں کو نشانہ بنانا کھلی درندگی ہے۔ انہوں نے کہا کہ “درندہ صفت عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں” اور ان کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کی جائیں گی۔