گھریلوصارفین کیلئے قیمتیں برقرار ،چینی درآمد کیلئے 10 رکنی سٹیئرنگ کمیٹی قائم
اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک )اقتصادی رابطہ کمیٹی ( ای سی سی ) نے مختلف وزارتوں کیلئے ٹیکنیکل سپلیمنٹری گرانٹس کی منظوری دے دی۔وزیرخزانہ محمد اورنگ زیب کی زیر صدارت کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا، اجلاس میں وزارت دفاع کیلئے 15 ارب 83 کروڑ کی تکنیکی سپلیمنٹری گرانٹ کی منظور دی گئی ، پیکیج کی رقم انڈیا کیساتھ جنگ کے دوران شہید والے والوں کی فیملی کو دی جائے گی، ای سی سی نے وزارت خزانہ کیلئے 6 کروڑ 30 لاکھ کی تکنیکی سپلیمنٹری گرانٹ منظور کی ، ای سی سی نے گھریلوصارفین کے لئے گیس کی قیمتیں نہ بڑھانے کا فیصلہ کیا ، جبکہ گھریلو صارفین کے لئے گیس کی موجودہ قیمتیں برقرار رہیں گی ،گھریلو گیس صارفین کے لئے فکسڈ چارجز ری ایڈجسٹ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ، صارفین پاورپلانٹس کے لئے گیس کی قیمت تقریبا 10ً فیصد تک بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ، وزارت خزانہ کیلئے 829 ارب 67 کروڑ اور 1774 ارب 20 کروڑ کی مزید دو گرانٹ منظور کی گئیں ہیں ،یہ رقم مقامی اور بیرونی قرضوں کی ادائیگیوں کیلئے استعمال کی جائے گی، وزارت خزانہ کے اعلامیہ کے مطابق ای سی سی میں وزارت خارجہ کیلئے 10 کروڑ روپے کی تکنیکی سپلیمنٹری گرانٹ منظور کی گئی ،رقم رواں مالی سال کے دوران حکام کے بیرون ملکوں دوروں پر خرچ ہوگی ،وزارت داخلہ و نارکوٹکس کنٹرول کیلئے 1 ارب 76 کروڑ روپے کی تکنیکی سپلیمنٹری گرانٹ منظور ہوئی ، جو خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں ایف سی کو ادائیگیوں کیلئے استعمال ہو سکے گی ،وزارت داخلہ و نارکوٹکس کنٹرول کیلئے مزید 30 کروڑ روپے کی تکنیکی سپلیمنٹری گرانٹ منظورکی گئی ،یہ رقم رواں مالی سال کیلئے اسلام آباد پولیس کی ادائیگیوں کیلئے استعمال ہو سکے گی ،وزارت داخلہ و نارکوٹکس کنٹرول کیلئے مزید 10 کروڑ اور 5 کروڑ 52 لاکھ کی تکنیکی گرانٹس منظور ہوئی ، اجلاس میں سٹرٹیجک پلانز ڈویڑن کیلئے ساڑھے 5 ارب کی تکنیکی سپلیمنٹری گرانٹ منظور ہوئی۔ اس کے علاوہ محکمہ آڈیٹر جنرل کی عمارات کے کرائے کیلئے 6.3 کروڑ روپے کی گرانٹس کی منظوری دی گئی ، ملکی قرض کی واپسی کیلئے 829.67 ارب اور غیر ملکی قرض کیلئے 1774.20 ارب روپے کی گرانٹس منظور کی گئیں، سپارکو کیلئے 5.5 ارب روپے کی ٹیکنیکل سپلیمنٹری گرانٹس منظور کرلی گئیں، جبکہ پٹرولیم کور ہاؤس منصوبے کیلئے 11.79 کروڑ روپے کی گرانٹس دی گئیں ، بلوچستان میں افسران کو مراعات کیلئے 25.45 کروڑ روپے کی گرانٹس منظور کی گئیں، جبکہ ایگزیکٹو بلڈنگ اسلام آباد کی مرمت کیلئے 19.8 کروڑ روپے کی گرانٹس کی منظوری دی گئی ، اجلاس میں چینی کی درآمد سے متعلق تجاویز کیلئے 10 رکنی سٹیئرنگ کمیٹی قائم کردی گئی۔ ای سی سی نے چھوٹے کسانوں کیلئے رسک کوریج سکیم کی بھی اصولی منظوری دے دی، یہ سکیم 14 اگست کو لانچ ہوگی، 3 سال میں ساڑھے سات لاکھ کسان مالی نظام میں شامل ہوں گے ، رسک کوریج سکیم کے تحت 300 ارب روپے کا زرعی قرضہ متوقع ہے، اس سکیم کی مالی لاگت 37.5 ارب روپے ہوگی۔