کیپٹو پاورپلانٹس کودی جانیوالی گیس پرلیوی عائد کرنے کا بل منظور

قائمہ کمیٹی میں ارکان کی اکثریت نے کیپٹو پاور پلانٹس لیوی بل کے حق میں ووٹ دیا
 اسلام آباد(آئی این پی )قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی پیٹرولیم نے کیپٹو پاور پلانٹس کو دی جانے والی گیس پر لیوی  عائد کرنے کا  بل منظور کر لیا۔چیئرمین کمیٹی سیدمصطفی محمودکی زیر قیادت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی پٹرولیم کا اجلاس ہوا،قائمہ کمیٹی اجلاس میں آف دی گرڈ کیپٹو پاور پلانٹس لیوی بل زیربحث  آیا،رکن کمیٹی معین عامر پیرزادہ نے کہا کے الیکٹرک سمیت تمام کمپنیاں جوکمٹمنٹ کریں وہ  پوری ہونی چاہیے،،کیالیکٹرک کو بھی اجلاس میں بلایا جانا چاہیے،حکومت نے ہمیشہ بہت زیادہ سستی کا مظاہرہ کیا ہے،ہم نے ان بجلی کمپنیوں کو بلا کر بات کیوں نہیں کی،بڑی کمپنیوں کے نمائندے جاتے ہیں بات کرکے چلے جاتے ہیں۔   حکومت نے کیپٹو پاور پلانٹس لگانے کی باقاعدہ مہم چلائی تھی،جن کمپنیوں میں کیپٹو پاور پلانٹس لگانیکی سکت تھی انہوں نے لگا لیے