ن لیگ 9 ، جے یو آئی 9، پی پی 5، پی ٹی آئی پی اور اے این پی کو ایک ایک نشست ملی
26 ویں نشست پراے این پی اور پی ٹی آئی پی میں ٹاس ہوگا:الیکشن کمیشن کا فیصلہ جاری
اسلام آباد (خصوصی رپورٹ)الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا اسمبلی کی مخصوص نشستوں سے متعلق فیصلہ جاری کر دیا۔ فیصلے کے مطابق مسلم لیگ (ن)کی درخواست منظور کرتے ہوئے اسے ایک اضافی نشست الاٹ کر دی گئی ہے۔نئے فیصلے کے تحت خیبر پختونخوا اسمبلی میں ن لیگ کو 9 اور جمعیت علمائے اسلام (ف)9، پاکستان پیپلز پارٹی کو 5، جب کہ پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز اور عوامی نیشنل پارٹی کو ایک ایک مخصوص نشست الاٹ کی گئی ہے۔الیکشن کمیشن کے مطابق مسلم لیگ (ن)کو اقلیتوں کیلئے مخصوص ایک نشست بھی دی گئی ہے۔ 26 خواتین کی مخصوص نشستوں میں سے آخری یعنی 26 ویں نشست پر عوامی نیشنل پارٹی اور پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز کے درمیان ٹاس کے ذریعے فیصلہ کیا جائے گا۔